حیدرآباد۔28اگسٹ(اعتماد نیوز) جی ایچ ایم سی مےئر جنا ماجد حسین نے آج کہا
کہ سڑکوں کی پیوند کاری اور معیاری سڑکوں کے لئے جدید ٹکنالوجی کا
استعمال ناگریز ہے۔ انہوں نے آج سڑکوں کی پیوند کاری کے لئے POT HOLE
VEHICLE کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مےئر حیدرآباد نے کہا کہ اس مشین کے
ذریعہ اندرون
90دن حیدرآباد میں خستہ سڑکیں ختم کی جائینگی۔ مےئر حیدرآباد
نے کہا کہ مزید 5گاڑیوں کو تمام زونس میں لایا جائیگا۔ چنانچہ آج اس مشین
کا عملی تجربہ کیا گیا۔ جسکے بعد مےئر حیدرآباد نے اس میشن کی کارکردی پر
اپنا اطمنان ظاہر کیا۔ اس موقع پر جی ایم سی کمشنر سومیش کمار اور ڈپٹی
مےئر بھی موجود تھے۔